اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد)ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے خواہشمند پاکستان کے 22 امیر ترین خاندانوں میں سرفہرست داؤد فیملی کے چشم و چراغ 49 سالہ شہزادہ داؤد اور اُنکے 22 سالہ صاحبزادے سلیمان داؤد ٹائٹن نامی کینیڈین آبدوز میں بحیراوقیانوس میں اُترے تھے‘
شہزادہ داؤد‘ معروف پاکستانی شخصیت اور پاکستان کے 12 امیر ترین خاندانوں میں شامل حسین داؤد کے بیٹے تھےجو مختلف شعبوں میں اپنی خدمات اور فلاحی کاموں اور تعلیم کیلئے اپنی لگن کی وجہ سے جانے جاتے تھے
داود فاونڈیشن کے چیئرمین، تعلیم کے فروغ پر توجہ رہی ، ٹرسٹ کے کاموں میں بھی پیش پیش رہے ۔
شہزادہ داؤد کے والد حسین داؤد‘ داؤد فاؤنڈیشن (ٹی ڈی ایف) کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو پاکستان میں اقدار پر مبنی تعلیم اور غیررسمی تعلیم کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے‘
خاص طور پر سائنس و ٹیکنالوجی‘ انجینئرنگ‘ آرٹس اور ریاضی کے شعبوں میں وہ 2002ء سے داؤد ہرکولیس گروپ کی سرمایہ کاری کو چلانے میں فعال طور پر شامل رہے ہیں جس کا مقصد معیشت اور معاشرے کو چلانے والے شعبوں میں قابل ذکر کردار ادا کرنا ہے۔
حسین داؤد کے والد احمد داؤد قیام پاکستان کے بعد عشروں تک داؤد خاندان کیلئے نیک نامی اور شہرت کا منبع رہے۔ حسین داؤد ‘ داؤد ہرکولیس کارپوریشن کے بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز ہیں اور اینگرو کارپوریشن کے بانی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
اینگرو کارپوریشن کے اکثریت حصص داؤد گروپ نے غیر ملکی سرمایہ کار کو فروخت کر رکھے ہیں۔
شہزادہ داؤد کے والد اور سلمان داؤد کے دادا حسین داؤد کی انسانی ترقی سے وابستگی کراچی سکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ کے بورڈ آف گورنرز کے بانی اور چیئرمین کی حیثیت سے انکے کردارسے ظاہر ہوتی ہے۔ وہ کراچی ایجوکیشن انیشیٹو اور اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سمیت مختلف اداروں سے 1992ء سے شامل ہیں۔ وہ ہر سال جنیوا میں ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ گروپ کی شمولیت کی قیادت کرتے ہیں اور معاشی و سماجی طور پر عالمی مباحثوں میں فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں۔
حسین داؤد نے مقامی صحت کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شوکت خانم میموریل ہسپتال کے بورڈ میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور راولپنڈی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ الشفاء آئی ہسپتال میں ٹرسٹی کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔
الشفاء آئی ہسپتال کی تعمیر میں سندھ کے سابق گورنر جنرل (ر) جہانداد خان کے شانہ بشانہ نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔ کورونا 19سے دنیا بھر میں پیدا ہونیوالے چیلنجوں کے درمیان اُنہوں نے داؤد ہرکولیس کارپوریشن‘ اینگرو کارپوریشن اور داؤد خاندان کے ہر فرد نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔ شہزادہ داؤد کے والد حسین داؤد کو اُنکی قومی خدمات کی وجہ سے دنیا تسلیم کر تی ہے۔
اٹلی کے اعزازی وکیل کی حیثیت سے انہوں نے اطالوی حکومت کی جانب سے آفیشل ڈین المیرٹو ڈیلا ری پبلکہ اطالیہ کے ایوارڈ سے نواز ا گیا۔ اُنہوں نے کیلوگ سکول آف مینجمنٹ سے نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی امریکا سے ایم بی اے اور شیفلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے میٹرولاجیکل میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
حسین داؤد کے بیٹے شہزادہ داؤد نے 2003ء میں اینگرو کارپوریشن کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت وائس چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
کارپوریٹ گورننس اور انڈسٹریلائزیشن میں دو دہائیوں سے زائد کے تجربے کے ساتھ شہزادہ داؤد نے ٹیکسٹائل‘ کھاد‘ خوراک اور توانائی کے شعبوں میں متنوع پبلک لسٹڈ کمپنیوں کی ترقی اور جدت طرازی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے انضمام اور حصول کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شہزادہ داؤد اہم بین الاقوامی نیٹ ورکس اور رابطوں کو ادارہ جاتی شکل دینے کی وکالت کے علمبردار رہے۔ اُنکی رہنمائی میں اینگرو پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی جس نے ورلڈ اکنامک فورم کی انٹرنیشنل بزنس کونسل کے زیراہتمام ایک ایگریمنٹ پر دستخط کئے جس میں اسٹیک ہولڈرز‘ کیپٹل ازم‘ میٹرکس کے نفاذ پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ اُنہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل پلاسٹک ایکشن پارٹنرشپ میں اینگرو کے وفد کی شرکت کی بھی قیادت کی جس سے سرکلر اکانومی کو فروغ ملا۔
شہزادہ داؤد اینگرو میں اپنے کردارکے علاوہ وہ فاؤنڈیشن جو مستحق لوگوں کیلئے ہے اور داؤد فاؤنڈیشن کے بورڈ میں ٹرسٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے کو برطانوی بادشاہ چارلس کی قائم کردہ تنظیم پرنس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے گلوبل ایڈوائزری بورڈ کے رکن بھی رہے۔