• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم شمشاد علی کو ڈی جی ایس بی سی اے کا اضافی چارج سنبھالے پانچ ماہ مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مستقل ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے لئے گریڈ 20کے افسر کی تلاش جاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری گریڈ 21( موجودہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ) ڈاکٹروسیم شمشاد علی کو اضافی چارج سنبھالے ہوئے پانچ ماہ مکمل ہو گئےانہیں رواں سال 23جون کو گریڈ 20 کے مزمل حسین ہالیپوٹو کی جگہ اضافی چارج دیا گیا تھا جو اب تک ڈاکٹر وسیم کے پاس ہے ذرائع نے بتایا کہ ماضی قریب میں اتنے طویل عرصے ڈی جی ایس بی سی اے کاایڈیشنل چارج کسی افسر کے پاس نہیں ر چند روز قبل حکومت سندھ نے مستقل ڈی جی لگانے کے لئےبعض ناموں پر غور کیا تھا لیکن تاحال کسی کا آرڈر نہیں ہواذرائع اس بات کا قوی امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ چند روز باقاعدہ تقرری عمل میں آجائے گی۔
اہم خبریں سے مزید