اسلام آباد( نیوز رپورٹر)پرتگال کے وزیر برائے امور خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی دعوت پر پرتگال کے وزیر برائے امور خارجہ پاؤلو رینجل 22سے 23نومبر 2026 تک پاکستان کے دورے پر ہیں۔ پاکستان آمد پر ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے ان کا استقبال کیا۔