• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں داخلوں کی رائج پالیسی برقرار رکھی جائے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم سید محمد سمیر الحق نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں داخلوں کے لیے رائج کے ایس پی پالیسی برقرار رکھی جائے، اس پالیسی کو سندھیوں یا کسی دوسری لسانی اکائی کے خلاف قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔ کراچی میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کرنے والے طلبہ خواہ کسی بھی زبان یا قومیت سے تعلق رکھتے ہوں، انھیں ان کے جائز تعلیمی حقوق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ داخلوں کے معاملے کو لسانی تعصب کا رنگ دینے کے بجائے تعلیمی قابلیت، سابقہ تعلیمی ریکارڈ اور کراچی کے طلبہ کے حقوق کے تناظر میں دیکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں جامعہ کراچی کی کے ایس پی پالیسی، سرکاری جامعات کی بدحالی، طلبہ یونینز کی بحالی، کالجوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو درپیش تعلیمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید