• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کے ہاتھوں قتل والد کا سربرآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی 4K چورنگی کے قریب کچرا کنڈی سے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والے والد کاسربرآمد کرلیا، اتوارکی صبح بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی 4K چورنگی کے قریب کچرا کنڈی سے انسانی سرملا ہے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے انسانی سر کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ، پولیس کے مطابق انسانی سر نارتھ کراچی سیکٹر 5 میں مکان سے ملنے والی بزرگ شہری نصیر احمد کی لاش کا ہی ہے مقتول نصیر احمد کا دھڑ ملا تھا جبکہ سر موقع سے نہیں ملا تھا70 سال کے نصیر احمد کو ان کے سفاک بیٹے نے تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کیا تھا، ملزم رضوان باپ کا سر لے کر فرار ہوگیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید