• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں بیٹے نے مبینہ طور پر باپ کا سر دھڑ سے جدا کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی میں مبینہ طور پر سفاک بیٹے نے مبینہ طور پرباپ کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے سر دھڑ سے جدا کردیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جبکہ مقتول کا سر تاحال برآمد نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانہ کی حدود نیو کراچی سیکٹر 5 M میں واقعے مکان نمبر A4 میں رضوان نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنے سگے والد نصیر احمد کو اس وقت تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا جب وہ گھر میں سو رہا تھا۔ تھانہ بلال کالونی پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنے والد کا سر دھڑ سے جدا کردیا، تاہم مقتول کا سر تاحال نہیں مل سکا۔ ملزم سر اپنے ساتھ لے گیا یا کسی مقام پر چھپا دیا، اس حوالے سے فوری طور پر کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ ملزم رضوان کا مبینہ طور پر ذہنی توازن درست نہیں بتایا جاتا ہے۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے جبکہ مقتول کے سر کی برآمدگی کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ قتل کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، واقعے کے مختلف پہلووں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید