اسلام آباد( نیوز رپورٹر)صدرِ آصف علی زرداری ،وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی، انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے حسین نقی کی صحافت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے لیےطویل خدمات کو خراجِ تحسین پپش کرتے ہوئے کہا کہ حسین نقی نے صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صدرِ مملکت نےحسین نقی کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔