• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن و ثقافت کی طاقت سے دنیا کو قریب لانے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں، صدر آرٹس کونسل کراچی

کراچی( اختر علی اختر ) عالمی ثقافتی میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے کہا کہ فن و ثقافت کی طاقت سے دنیا کو قریب لانے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔ فنکاروں اور مختلف ثقافتوں کو یکجا کرنے کا بنیادی مقصد امن، ہم آہنگی اور باہمی مفاہمت پر مبنی دنیا کی تعمیر ہے۔ آج دنیا مشرقِ وسطیٰ سے مشرقی یورپ تک تنازعات اور جنگوں کا شکار ہے، جن میں بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ ایسے حالات میں ان اقدار کو یاد رکھنا ضروری ہے جو انسانوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہیں۔ فنکار معاشرے کے حساس ترین افراد ہوتے ہیں جو اپنے فن کے ذریعے امید پیدا کرتے اور تقسیم کے رجحانات کو چیلنج کرتے ہیں۔ ۔انہوں نے کہا کہ روس سے امریکہ اور فلسطین سے ایران تک ثقافتی تنوع کے باوجود اتحاد کا پیغام موجود ہے۔ ہر ثقافت اپنی روایات، زبانوں اور فنون کے ذریعے مشترکہ انسانیت کو مالا مال کرتی ہے۔ اختلافات کا حل جنگ و جدل نہیں بلکہ مکالمہ اور سفارت کاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید