• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفرنڈم معاملے پر وزراء کے مخصوص گروہ کا طرزِ عمل قابل مذمت ہے، رضا ربانی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ، میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریفرنڈم کے معاملے پر وزراء کے ایک مخصوص گروہ کی جانب سے اختیار کیے گئے طرزِ عمل کی مذمت کی جاتی ہے۔ریفرنڈم نہ تو آئینِ پاکستان، 1973 کے آرٹیکل 239(4) میں کسی صوبے کی علاقائی حدود میں تبدیلی کے لیے وضع کردہ طریقۂ کار کا متبادل ہے اور نہ ہی اسے غیر مؤثر کر سکتا ہے۔یہ بیانیہ کہ ریفرنڈم کے نتائج اگر ان کے حق میں آئے تو انہیں عدالت سے رجوع کرکے توثیق کے لیے پیش کیا جائے گا، پارلیمان کی خودمختاری کو مجروح کرنے اور صوبائی اسمبلی کے آئینی اختیارات پر قدغن لگانے کے مترادف ہوگا۔کوئی عدالت آئین میں ایسی تشریح شامل نہیں کر سکتی جو اس میں موجود نہ ہو اور نہ ہی آئین کو ازسرِنو تحریر کر سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید