• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، میئر کراچی و ڈپٹی میئر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی و ڈپٹی میئر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت جبکہ میئر کراچی کے براہ راست انتخاب کے خلاف جماعت اسلامی و دیگر کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے۔ ہائی کورٹ میں میئرکراچی کے براہ راست انتخاب کے خلاف جماعت اسلامی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، مرتضٰی وہاب کے وکیل حیدر وحید ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے وکیل تیمور مرزا، سیف الدین اور عثمان فاروق ایڈوکیٹس و دیگر وکلاء پیش ہوئے۔ مرتضٰی وہاب کے وکیل حیدر وحید ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب تو میرے موکل میئرکراچی منتخب ہوچکے ہیں اب یہ درخواست غیر ضروری ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ فی الحال ہمیں مزید تیاری کے لئے مہلت دی جائے۔
اہم خبریں سے مزید