جیکب آباد(آئی این پی) کراچی میئر الیکشن بارے سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ جواب دینے سے گریزاں رہے۔ وزیر اعلیٰ سوال گول کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر میر منظور خان پنہور کی وفات پر تعزیت کے لیے جیکب آباد پہنچے تو صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی اور ایک صحافی نے ان سے کراچی میں میئر کی الیکشن میں جماعت اسلامی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر سوال کیا تو وزیر اعلیٰ نے جواب دینے کے بجائے کہا کہ جماعت اسلامی کوچھوڑیں اور وہ یہ کہتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کئے بنا جانے لگے تو صحافی نے دوبارہ وہی سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ جو الزام لگا رہے ہیں وہی اس کا جواب دیں میں جواب نہیں دے سکتا۔