کراچی(پی پی آئی)عید قرباں میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے اور ناردرن بائی پاس کی مرکزی مویشی منڈی میں گہما گہمی عروج پر ہے، خریدار اور بیوپاری دونوں ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نالاں ہیں،خریدار ماضی کے مقابلہ میں بہت کم ہیں ڈکیتیوں کی وارداتوں کی وجہ سے بھی لوگ خوفزدہ ہیں،خریداروں کا کہنا تھا گزشتہ سال جس قیمت میں گائے خریدتے تھے اس سال اس قیمت پر بکرے مل رہے ہیں ،قیمتوں میں دگنا اضافہ ہوگیا، پی پی آئی کے مطابق جانوروں کی قیمتوں میں اضافے سے قربانی کے فریضے میں تو کمی نہیں آئی البتہ خریداروں نے معیار ضرور بدل لیے ہیں۔