• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سلیمان گہرے سمندر کے سفر سے خوفزدہ تھا‘، شہزادہ داؤد کی بہن کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک) بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کے ملبے تک تفریحی سفر کو جانے والے بدقسمت پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد کے 19 سالہ بیٹے سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد کی بڑی بہن عظمیٰ داؤد نے بتایا کہ ان کا بھتیجا سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھا، وہ سفر پر جانے سے خوفزدہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سلیمان صرف ’فادرز ڈے‘ پر والد کو خوش کرنے کی خاطر اس خطرناک سفر میں شریک ہوا تھا۔

اہم خبریں سے مزید