کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی نے ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا ہے لیکن ابھی تک سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت سفر کرے گی یا نہیں۔پاکستان کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو دورہ بھارت اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلئیرنس درکار ہوتی ہے اور حتمی فیصلہ حکومت کی رہنمائی سے کیا جائے گا۔حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم آئی سی سی کو آگاہ کردیں گے۔ پاکستان نےآئی سی سی کو اس حوالے سے دو ہفتے پہلے بتا دیاتھا۔آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔واضع رہے کہ آئی سی سی کے چیئرمین اور سی ای او معاملات کو حل کرنے کے لئے خاص طور پر لاہو ر آنا پڑا تھا۔