• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سگریٹ کے بہت زیادہ استعمال نے 15 کم عمر طلبہ کو ہسپتال پہنچا دیا

لندن (پی اے) اعداد و شمارمیں انکشاف ہوا ہے کہ اپریل تک کے سال میں 9سال یا اس سے کم عمر 15طلبہ کو ای سگریٹ کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروانا پڑا، سکائی نیوز انویسٹی گیشن میں انکشاف ہوا ہے کہ ویپنگ کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے پرائمری سکول عمر کے لڑکے اور لڑکیاں بیمار ہو کر ہسپتال میں پہنچ رہے ہیں۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے اعداد و شمار کے مطابق 9سال یا اس سے کم عمر 15طلبہ کو ویپنگ کے استعمال کے باعث ہسپتال میں داخل کروانے کی ضرورت پڑی یہ گزشتہ سال کی تعداد 12 سے زائد ہے۔ رائل پرومپٹن ہسپتال ویسٹ لندن کے پیڈریاٹک چیسٹ فزیشن پروفیسر اینڈی بش نے کہا کہ وہ ان اعداد و شمار کے بارے میں جان کر انتہائی خوفزدہ ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نوعمر بچے ویپنگ کی وجہ سے ایڈکشن جیسے سبسٹینس کے شکار ہو رہے ہیں اور یہ سبسٹینس زہریلے ہیں اور کچھ سبسٹینس کے بارے میں کچھ معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگل جیسی صورت حال ہے کہ ہم یہ نہیں جانتے کہ ان میں سے زیادہ تر چیزیں کیا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹین ایجرز سگریٹ نوشی شروع کر دیں تو یقینی طور پر ان کیلئے خطرناک اور بدترین نتائج ہو سکتے ہیں ۔ وہ بیمار اور کمزور ہو ںگے ۔ انہوں نے کہا کہ ای سگریٹ کا بہت زیادہ استعمال ان کو ہسپتالوں میں پہنچا دیتا ہے اور اس کبی وجہ سے وہ انٹینسیو کیئر یونٹ میں پہنچ سکتے کیونکہ وہ لنگز بلیڈنگ ‘ ائر لیک وغیرہ کے عارضے میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔ بہت سے سگریٹ نوشوں کیلئے سگریٹ نوشی کو ترک کرنے کے سلسلے میں ویپنگ کو اہم گردانا جاتا ہے۔
یورپ سے سے مزید