• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم دبئی کی سیاست کراچی لیکر آئیگی، وزیر بحری امور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم دبئی کی سیاست کراچی لے کر آئے گی، کے پی ٹی کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جلد آپریشن کیا جائے گا ، کے پی ٹی کی زمینوں پر قبضے کو ختم کرانے کے لئے نیا جنرل منیجر رکھا جا رہا ہے،کے پی ٹی پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کے پی ٹی ڈیلی ویجرز کے لیے 20 ہزار روپے عید بونس کا اعلان کرتا ہوں، یہ رقم فوری ملازمین کو دے دی جائے گی ،2012 میں بھرتی کیے گئے ملازمین کے حقوق کے لیے اعلی سطح پر بات کی، جب تک میں وزیر ہوں کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید