• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کے من کو بھانے والی ’دودھ دلاری‘ بنائیں اب اِن آسان ریسیپیز کیساتھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بڑی عید پر چٹ پٹی من کو بھانے والی غذاؤں کے بعد اگر لذیذ دودھ دلاری کی ایک پیالی کھانے کو مل جائے تو اس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

پریشان نہ ہوں! دودھ دلاری بنانا اتنا بھی مشکل نہیں، درج ذیل دی گئی تین مختلف ریسیپز سے باآسانی دودھ دلاری بنائی جا سکتی ہے۔

دودھ دُلاری بنانے کی کے لیے درکار اجزاء:

دودھ 4 کپ، کنڈینسڈ ملک ڈیڑھ کپ، سویاں آدھا کپ، عرق گلاب 1چائے کا چمچ،  پستہ(کرش)  2 کھانے کے چمچ، بادام (کرش)  2 کھانے کے چمچ، فروٹ کوکٹیل 1 کپ، رس گُلے 1کپ، جیلی 1 کپ، کیلا 1 ، پستہ ، بادام، جیلی گارنشنگ کے لیے۔

دودھ دُلاری بنانے کی ترکیب:

ایک پین میں دودھ لیں اور تھوڑی دیر پکا لیں، اب اس میں  کنڈینسڈ ملک، سویاں، چینی، عرق گلاب، پستہ، بادام ڈال کر تھوڑی دیر تک پکائیں، گاڑھا ہونے پر چولہا بند کر کے اُتار لیں اور ٹھنڈا کر لیں۔

اب اس کو سَرو کرنے کے لیے ڈش میں ڈالیں اور اس میں فروٹ کاکٹیل، فریش کیلا، رس گُلے ڈال کر ملا لیں، اب اس پر بادام، پستے کی گارنش کریں اور ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔

دودھ دلاری بنانے کی دوسری ترکیب:

دودھ ایک لیٹر، چینی ایک کپ،  سویاں آدھا کپ اُبلی رنگین، کارن فلور ایک کھانے کا چمچ،  خشک دودھ ایک کپ، کریم ایک کپ، ہری جیلی ایک پیکٹ،  مکس فروٹ کوکٹیل ایک کپ،  کھویا ایک پاؤ، رنگین چم چم ایک سو گرام، بادام، پستے ایک سو گرام۔

ترکیب:

دودھ کو پکنے کے لیے رکھیں اور اس میں چینی اور سویاں ڈال دیں،  جب ایک سے دو اُبال آجائیں تو کارن فلور تھوڑے پانی میں گھول کر ڈال دیں، جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔

پھر اس میں خشک دودھ اور کریم شامل کرکے ٹھنڈا کرلیں، اس کے بعد ہری اور لال جیلی اور مکس فروٹ کوکٹیل ڈال کر مکس کرلیں،  اب اسے ایک ڈش میں نکال کر اس پر کھویا، رنگین چم چم بادام اور پستے ڈال دیں۔

آخر میں اسے خوب ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔

خاص رپورٹ سے مزید