• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آدم حماوی امریکی ایوانِ نمائندگان کے مضبوط امیدوار بن گئے

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی ریاست نیو جرسی کے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آدم حماوی نے پارٹی کے ابتدائی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد وہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیتنے کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

مصری نژاد پلاسٹک سرجن، سابق فوجی ڈاکٹر اور جنگی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے آدم حماوی نے غزہ میں اپنے طبی مشن کے دوران اسرائیلی حملوں سے متاثرین کا علاج کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ میں نے دیکھا اس نے مجھے سیاست میں آنے پر مجبور کیا۔

غزہ کے تجربے نے سیاست کا رُخ بدل دیا

ڈاکٹر آدم حماوی کا کہنا ہے کہ میں نے امریکی قانون سازوں کو غزہ کی صورتِ حال سے آگاہ کرنے کی کوشش کی تاہم کئی ارکانِ کانگریس نے میری بات سننے سے بھی انکار کر دیا۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اسی رویے نے مجھے خود انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرنے پر آمادہ کیا۔

کانگریس میں منفرد آواز بننے کا امکان

اگر ڈاکٹر آدم حماوی آئندہ نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ امریکی کانگریس کے واحد رکن ہوں گے جنہوں نے غزہ کی جنگ کو قریب سے دیکھا اور وہاں طبی خدمات انجام دیں۔

نمایاں شخصیات کی حمایت

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر آدم حماوی کو معروف ترقی پسند سینیٹر برنی سینڈرز اور سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ کی حمایت حاصل ہے۔

ٹیمی ڈک ورتھ نے عراق جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کا کریڈٹ بھی ڈاکٹر حماوی کو دیا ہے۔

انتخابی مہم میں سامنے آنے والا تنازع

انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں ڈاکٹر آدم حماوی کے ماضی میں عمر عبدالرحمٰن سے تعلقات پر سوالات اٹھائے گئے تاہم انہوں نے ہر قسم کے تشدد کی مخالفت کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کیا۔

کامیابی کے بعد پیغام

اپنی اس کامیابی کے بعد خطاب میں ڈاکٹر آدم حماوی نے کہا کہ امریکی سیاست میں نفرت اور اسلام مخالف مہمات کے ذریعے انتخابات پر اثر انداز ہونے کا دور ختم ہو چکا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید