• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پانی کا بحران، شدید گرمی میں شہری مہنگے ٹینکرز خریدنے پر مجبور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے، واٹر کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے فالٹس اور لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی سپلائی معطل یا محدود ہے۔

عید الاضحیٰ سے قبل شروع ہوئے پانی کے بحران نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، کھارادر، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، کورنگی، گلشنِ اقبال اور لانڈھی سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

شہری شدید گرمی میں پانی کی تلاش میں پریشان ہیں اور مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق مختلف پمپنگ اسٹیشنز بجلی کی بندش اور تکنیکی مسائل کے باعث مشکلات کا شکار ہیں جس سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ 

حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو سپلائی کا نظام مزید دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب اور این ای کے پمپنگ اسٹیشنز پر کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی لائن نمبر 5 پھٹنے سے تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی جسے اسی روز درست کر دیا گیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید