……منافقت……
کسی مشاعرے میں ایک نو مشق شاعر اپنا غیر موزوں کلام پڑھ رہے تھے۔اکثر شعراء آدابِ محفل کو ملحوظ رکھتے ہوئے خاموش تھے لیکن جوش صاحب پورے جوش و خروش سے ایک ایک مصرعے پر دادو تحسین کی بارش کیے جا رہے تھے۔ گوپی ناتھ امن نے ٹوکتے ہوئے پوچھا: قبلہ، یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟
جوش صاحب نے بہت سنجیدگی سے جواب دیا: "منافقت" اور پھر داد دینے میں مصروف ہوگئے۔
……آپ بھی جالندھر کے ہیں……
حفیظ جالندھری ایک بار ٹرین میں سفر کر رہے تھے ۔۔۔ان کے سامنے والی سیٹ پر ایک صاحب موجود تھے۔ حفیظ جالندھری مشہور شاعر تھے۔ ان کے دل میں ۔۔۔طلب آئی کہ یہ صاحب مجھے پہچان نہیں رہے،ورنہ خوش ہوتے کہ مشہور شخصیت کے ساتھ سفر کر رہا ہوں۔
آخر کچھ دیر بعد خود ہی ان سے مخاطب ہوکر ۔۔آہستہ آہستہ اپنا تعارف کرانے کے لئے اپنا نام بتایا،’’میرانام حفیظ جالندھری ہے یہ سنتے ہی وہ صاحب سیٹ سے اٹھے اور گرمجوشی سے ان کی طرف بڑھے ۔۔۔
حفیظ جالندھری ۔۔۔دل میں خوشی محسوس کر ہی رہے تھے کہ ۔۔۔کہ ان صاحب نے گلے ملتے ہوئے کہا ۔۔۔
’’بڑی خوشی ہوئی ۔۔۔۔۔کہ ۔۔۔۔آپ بھی جالندھر کے ہیں ‘‘
معزز قارئین! آپ سے کچھ کہنا ہے
ہماری بھرپور کوشش ہے کہ میگزین کا ہر صفحہ تازہ ترین موضوعات پر مبنی ہو، ساتھ اُن میں آپ کی دل چسپی کے وہ تمام موضوعات اور جو کچھ آپ پڑھنا چاہتے ہیں، شامل اشاعت ہوں، خواہ وہ عالمی منظر نامہ ہو یا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رپورٹ ہو یا فیچر، قرطاس ادب ہو یا ماحولیات، فن و فن کار ہو یا بچوں کا جنگ، نصف سے زیادہ ہو یا جرم و سزا۔ لیکن ان صفحات کو اپنا سمجھتے ہوئے آپ بھی کچھ لکہیں اور اپنے مشوروں سے نوازیں بھی۔ خوب سے خوب تر کی طرف ہمارا سفر جاری ہے۔
ہمیں خوشی ہے کہ آج جب پڑھنے کا رجحان کم ہوگیا ہے، آپ ہمارے صفحات پڑھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اب ان صفحات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی رائے بھی دیں اور تجاویز بھی، تاکہ ان صفحات کو ہم آپ کی سوچ کے مطابق مرتب کرسکیں۔ ہمارے لیے آپ کی تعریف اور تنقید دونوں انعام کا درجہ رکھتے ہیں۔ تنقید کیجیے، تجاویز دیجیے۔ اور لکہیں بھی۔ نصف سے زیادہ، بچوں کا جنگ، ماحولیات وغیرہ یہ سب آپ ہی کے صفحات ہیں۔ ہم آپ کی تحریروں اور مشوروں کے منتظر رہیں گے۔ قارئین کے پرزور اصرار پر نیا سلسلہ میری پسندیدہ کتاب شروع کیا ہےآپ بھی اس میں شریک ہوسکتے ہیں ، ہمارا پتا ہے:
رضیہ فرید۔ میگزین ایڈیٹر
روزنامہ جنگ، اخبار منزل، آئی آئی چندیگر روڈ، کراچی