کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے ا دائیگی امریکی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی یوان میں شروع کردی ہے ۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار انڈین آئل کارپوریشن ہے جو روسی تیل کی ادائیگی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کرنے والی پہلی انڈین کمپنی بن گئی ہے ، بھارت کی تین نجی کمپنیوں میں سے دو بھی روسی تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر کی بجائے چینی یوان میں کررہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ بھارت نے چین کو کتنا روسی تیل چینی کرنسی میں خریدا تاہم انڈین آئل کارپوریشن نے ادائیگیاں چینی کرنسی میں کرنا شروع کردی ہے ۔