• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی، بھارت نژاد شہری کوسات سال قید کی سزا

لندن (نیوزڈیسک)برطانیہ میں بھارتی نژاد شہری کی گاڑی سے 10لاکھ پونڈز کی کوکین برآمد ہونے پر اسے 7 سال 4 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔اسکچین ڈیل کو رواں برس مئی میں برمنگھم ہائی وے کے قریب پولیس نے روکا تھا۔ملزم کی گاڑی سے ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی تھیں جن کی مالیت 10لاکھ پاؤنڈ سے زائد ہے۔ 36سالہ ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، ملزم نے عدالت میں منشیات رکھنے اور انہیں فروخت کرنے کا جرم قبول کیا تھا، ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ برطانیہ میں ڈرائیونگ کیلئے بھی نااہل ہے۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کو 26جون کو برمنگھم کی شاہی عدالت نے 7سال اور 4ماہ قید کی سزا سنائی ۔
یورپ سے سے مزید