کراچی (این این آئی)موسمیاتی تجزیہ کاروں نے کراچی میں 7سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ اس وقت خلیج بنگال پر ہوا کا ایک کم دباو موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوا کا یہ دباؤ گجرات آیا تو کراچی میں 7سے 11 جولائی کو بارش متوقع ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی کہا کہ پہلے اسپیل کے دوران کراچی میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔جواد میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں فی الحال شدید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔