امرتسر (نیوز ایجنسی ) خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر بھارت میں شدید مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کینیڈین حکومت ہردیپ سنگھ نجار کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔ بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر میں سکھ مظاہرین نے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ضلعی دفتر کے باہر بڑا مظاہرہ کیا۔ سکھ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجار کے قاتل وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ جے شنکر اور اجیت دوول ہیں۔خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ کو بھارتی ایجنسی نے کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انڈین خفیہ ایجنسی سکھ رہنماوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے، کینیڈین حکومت ہردیپ سنگھ نجار کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔