• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 6 ماہ کے دوران اسہال کے 83 ہزار سے زائد مریض رپورٹ

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 6ماہ کے دوران اسہال کے 83ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول ڈپارٹمنٹ سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا جون 2023کراچی میں اسہال کے 83ہزار 248 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر قائد کے سات اضلاع میں سے سب سے زیادہ 32 ہزار 57 کیسز ضلع وسطی سے سامنے آئے۔ ضلع شرقی سے 8 ہزار 952، ضلع غربی سے 12 ہزار 486، ضلع جنوبی سے6ہزار 834،ضلع ملیر سے 14 ہزار 432 اور ضلع کیماڑی سے 4 ہزار 535کیسز رپورٹ ہوئے۔ سب سے کم 3 ہزار 952 کیسز ضلع کورنگی سے سامنے آئے ۔
اہم خبریں سے مزید