کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کا آغاز گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن سے سہ پیر کو ہوا بعد ازاں، شمالی ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، نئی کراچی، ناظم آباد،ملیر، شاہ فیصل کالونی، ناگن چورنگی، اور شمالی کراچی، یاسین آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ سے 9 جولائی تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد، دادو، جامشورو، قمبر، تھرپارکر، عمر کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔