کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈی ایچ اے کا رہائشی 21سالہ جوان 18جون کو تیز بخار کی حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کے طبی تجزیوں سے نیگلیریا کی تصدیق ہوئی ۔ طبیعت بگڑنے میں اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اس ہلاکت کے بعد کراچی میں نیگلیریا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6ہوچکی ہے جن میں چار کراچی کے رہائشی ، ایک حیدرآباد اور ایک کوئٹہ سے کراچی آئے تھے۔