• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کا فیصلہ

کراچی(نیوزڈیسک)امریکا نے روسی سے اپنے علاقے واپس لینے میں مدد کرنے کے لیے یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یوکرین نے اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے شہری علاقوں پر ان کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع نے کلسٹر بم بھیجنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یوکرین کے علاقوں کو آزاد کرانے میں مدد ملے گی لیکن روس پر ان کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔امریکا نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ قابض روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے یوکرین کو وسیع پیمانے پر ممنوعہ کلسٹر گولہ بارود فراہم کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید