• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں آبی بہاؤ بڑھنے کا امکان

لاہور(نمائندہ جنگ)بھارت کے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں آبی بہائو بڑھنے کا امکان ہے۔راوی ، چناب کی سطح بھی مزید بلند، درجنوں دیہات سے انخلا،پی ڈی ایم اےنےدریائے ستلج میں فلڈ وارننگ کا ہائی الرٹجاری کر دیا۔ہیڈتریموں میں پانی کی آمد 86423 کیوسک جبکہ اخراج72923نوٹ کیاگیا۔ ہیڈ تریموں میں150000کیوسک پہنچنےکی توقع ہے جو کہ آج اورکل دودن میں گزرےگا۔ادھر دریائے راوی میں بھی بھارت سے چھوڑے گئے پانی کا بہاؤ گزشتہ روز کی نسبت تیز اور سطح مزید بلند ہوگئی۔اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں سیلابی ریلے کی شاہدرہ کے مقام پرآمد متوقع ہے۔ گزشتہ رات بھی پانی کا ایک ریلا پہنچا تھا،جسکی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں دریائے چناب میں بھی ہیڈتریموں کے مقام پرپانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔چناب میں سیلابی پانی کا ریلا چنیوٹ کے مقام سے گزررہا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید