کوئٹہ ( نمائندہ جنگ / جنگ نیوز )بولان میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نے کالج کی چار ماہ سے بندش اوراپنے اساتذہ کے مطالبات کے حق میں بدھ کو ریلی نکالی اور گولی مار چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈ بلاک کردیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر طلباء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگارہے تھے، طلبا نے مطالبہ کیا کہ کالج اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم اور کالج میں کلاسز فوری طور پر شروع کی جائیں، کلاسز نہ ہونے کی وجہ سے امتحانات بھی لیٹ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کا وقت ضائع ہورہا ہے ،اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ریڈ زون کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔