کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے بہیمانہ قتل کے واقعے کے بعد معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے ، فرحان علی وارث گاڑی میں نہیں تھے۔
کراچی میں جس علاقے میں امجد صابری کو قتل کیا گیا اس کے چند کلو میٹر کے فاصلے پر تین ہٹی کے قریب نامعلوم ملزمان نے نوحہ خواں فرحان علی وارث کی گاڑی پر فائرنگ کردی، گارڈ کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
فرحان علی وارث امجد صابری کے ساتھ مختلف چینلز پر ٹی وی پروگرامز میں شرکت کرتے تھے، ان کا کہنا ہے کہ کار پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب ڈرائیور مجھے گھر اتار کر جارہا تھا، پولیس گارڈ کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔