• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہزادہ فہد بن مقرن کی والدہ انتقال کر گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی عرب کے شہزادے فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئیں۔

سعودی ایوانِ شاہی نے جاری کیے گئے بیان میں اس بات کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایوانِ شاہی نے بتایا ہے کہ شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج جمعرات کو بعد نمازِ مغرب مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔

ایوان شاہی کی جانب سے شہزادہ فہد بن مقرن بن عبد العزیز آلِ سعود سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کے لیے رحمت، مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید