اسلام آباد(این این آئی)عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے بجلی گھروں کے تنازعہ پربھارت نے دوجج نامزد نہ کیے ،ثالثی عدالت کی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن گزرگئی۔
پاکستان نے کہا کہ کشن گنگا اور رتلے بجلی گھروں کے تنازعہ پر ثالثی عدالت کے ہرفیصلے کوقبول کریں گے
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم ثالثی عدالت نے چھ جولائی کو بھارت کو اپنے ججز نامزد کرنے کیلئے سات روز کی ڈیڈ لائن دی تھی، تاہم بھارت نیدو ججز نامزد نہ کیے اورڈیڈ لائن گزر گئی۔
پاکستان نے 2016ء میں کشن گنگا اور رتلے بجلی گھروں کے ڈیزائن پر اعتراض کیا تھاتاہم پاکستان حکام کاکہناہے ہم ثالثی عدالت کے ہرفیصلے کوقبول کریں گے۔