• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود کا نکاح

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے کا نکاح ہوگیا۔ 

مولانا اسجد محمود کا نکاح اسلام آباد میں صاحبزادہ خلیل احمد نے پڑھایا ۔تقریب میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی،نگراں صوبائی وزیر تعلیم بھی شریک ہوئے۔ 

عبدالغفور حیدری،وفاقی وزراء مولانا اسعد محمود،مولانا عبد الواسع شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ سینیٹر عطاء الرحمان،ارکان قومی اسمبلی، اکرم درانی اور دیگر بھی موجود تھے۔