• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت زیرو ڈوز بچوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے، عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت زیرو ڈوز بچوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے جبکہ پاکستان دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھارت میں27 لاکھ بچے ہر طرح کی ویکسین سے محروم رہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق نائجیریا خسرے کی ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں میں سرفہرست ملک ہے، یہاں 31 لاکھ بچوں کو خسرے کی ویکسین نہیں لگی۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال 6 لاکھ 11 ہزار بچوں کو ایک بھی ویکسین ڈوز نہیں لگی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں 12 لاکھ بچے خسرے کی ویکسین سے محروم رہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں زیرو ڈوز بچوں کی تعداد 1 کروڑ 43 لاکھ تھی جبکہ 2021 میں ایک یا زیادہ ویکسین سے محروم بچوں کی تعداد ڈھائی کروڑ کے قریب تھی۔

صحت سے مزید