• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جانب سے ڈو ناٹ اے پی ٹی کمپیوٹر وائرس کے ذریعے پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

پشاور(نامہ نگار)’’ڈو ناٹ اے پی ٹی ‘‘نامی ہندوستانی ہیکرز کے گروپ کی جانب سے گوگل پلے سٹور میں(iKHfaaVPN &nSure Chat) کے نام سے موجود وائرس نما2انڈرائیڈ ایپ کے ذریعے سمارٹ فونز استعمال کرنے والے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، متعلقہ پاکستانی حکام نےفوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ایپ گوگل پلے سٹور سے ہٹادی اور سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کو اس حوالے سے احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، اس بات کا انکشاف کیبنٹ ڈویژن برائے این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے صوبائی چیف سیکرٹریوں کے نام جاری کئے جانے والے مراسلے میں ہوا ہے، مراسلے کے مطابق مذکورہ ہیکرز گروپ کا نام ڈوناٹ اے پی ٹی ہے اور ان کاتعلق انڈیا سے ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید