• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر ڈی پورٹ ہوکر لاہور پہنچنے والے5 پاکستانی شہریوں کو گرفتارکرلیاگیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ مسافر وقار انجم، طیب افتخار، علی شان، ملک ظہیر، ملک ذیشان رواں سال وزٹ ویزہ پر لاہور سے ملائیشیا روانہ ہوئے تھے،ملائیشیا میں قیام کے بعد ملزمان نے بعد ازاں جعلی دستاویزات پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی،ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے مذکورہ جعلی ویزے حاصل کئے۔
ملک بھر سے سے مزید