• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس 18ان لینڈ ریونیو کے 2افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ریونیو ڈویژن) نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18کے 2افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ،ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں دونوں افسران کو آئی آر آپریشن ونگ میں تعینات کردیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق مسٹر حسن بن اظہار، جو اس وقت سیکنڈ سیکریٹری ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریونیو اینالیسس ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو تبدیل کرکے سیکنڈ سیکریٹری آئی آر آپریشنز ونگ ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح مسٹر سعد علی حسن، جو سیکنڈ سیکریٹری (ایڈمن پول) ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات تھے، کو بھی تبدیل کرکے آئی آر آپریشنز ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید