حیدر آباد(جنگ نیوز)سندھ یونی ورسٹی جامشورو کے طلبہ وطالبات پر مبنی محققین پاکستان اسٹڈی جامعہ سندھ کا وفد کی رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ سے ملاقات کی طلبہ وطالبات کی تحقیق کا موضوع این اے 219میں مسلسل ایم کیو ایم کی انتخابی کامیابی کے عوامل کا تعین تھا جبکہ محققین میں علی عباس بھٹو،احسن چانڈیو،ضم ریئس محمد،عائشہ گھانگھرو،اقصی سومرو،مصباح بروہی،عنبرمحمد عثمان، ایمان انورعلی،رائبہ ریئس میمن،وقار احمد پر مشتمل تھا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان حیدر آباد ڈسڑکٹ کمیٹی رکن و میڈیا انچارج نعیم زئی اور اے پی ایم ایس او حیدر آباد کے جوائنٹ انچارج حارث خانزادہ بھی موجود تھے۔ سندھ یونیبورسٹی کےطلبہ وطالبات سے گفتگو کرتےہوئے رکن قومی اسمبلی پروفیسر عبد العلیم خانزادہ نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مسلسل انتخابات میں کامیابی اسکا نظریہ اور اسکا بہترین آرگنائزنگ سسٹم کی بدولت ہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ایک روایت شکن سیاسی جماعت ہے جو اقتدار کےلئے نہیں خدمت کےلئے سیاست کرتی ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان حیدر آباد سیکرٹری نشرو اشاعت نعیم زئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں غداری نہیں ہوتی بلکہ اختلاف ہوتا ہے جبکہ ریاست سے غداری ہوتی ہے اور جو ریاست کے غدار ہیں انہیں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔