• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھان سید آباد، خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن ٹیم پر حملہ، خاتون پولیو ورکر زخمی

سیہون شریف (نامہ نگار) بھان سید آباد کے قریب خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن ٹیم پر حملہ، خاتون پولیو ورکر زخمی، گاؤں پیرل پنہور میں ویکسین ٹیم پر نياز پنہور کا مبینہ حملہ خاتون پولیو ورکر مسمات پری گمبھیر پر سنگین تشدد، حالت تشویشناک حملے میں ویکسین کیئر، انجیکشنز اور سیفٹی باکس بھی ضائع کر دیئے گئے۔ پولیو ورکر نے بتا یا کہ وہ بچوں کو قطرے پلانے آئی تھیں کہ ان پر حملہ کرکے زخمی کر دیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہم خواتین کا کیا قصور؟ ہر بار ویکسینیشن کے دوران حملے ہو رہے ہیں۔ پہلے بھی حملے ہوئے، کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ ملزم نياز پنهور گرفتار نہ ہوا تو پولیو مہم سمیت تمام کام کا بائیکاٹ کریں گے۔ سپروائیزر شاہدہ پہنور ملزم کو فوراً گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید