اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن نے ایف بی آر کے تمام متعلقہ کسٹمز فیلڈ فارمیشنز سے میڈیکل انویلڈیشن پالیسی اور وزیرِاعظم اسسٹنس پیکج 2015کے تحت مطلوبہ ریکارڈ فوری فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے،تمام کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کو 8 دسمبر تک ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت ۔یاددہانی میں واضح کیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پہلے بھی اس ڈیٹا کی فراہمی کے لیے سرکلر جاری کیا تھا مگر 20 نومبر تک متعلقہ معلومات وصول نہ ہو سکیں۔