کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئین کا احترام نہ کیا گیا تو ہم وفاق کو کھو دیں گے، سید زین شاہ، عمران خان ،ماہ رنگ بلوچ سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام شہید عبدالصمد خان اچکزئی تعزیتی سیمینار سے خطاب ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی سندھ کے زیرِ اہتمام بیاد خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی یاد میں کراچی میں منعقدہ تعزیتی سیمینار میں صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور وائس چیئرمین تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان سید زین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برصغیر میں جب انگریز سرکار غالب تھی اس وقت بیاد خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے اپنے وطن کی آزادی کی تحریک چلائی، شہید عبدالصمد خان اچکزئی عدم تشدد کے حامی تھے، ان کی ایک تہائی زندگی قید و بند میں رہی،ان کی بنیادی جدوجہد اپنے وطن کی آزادی، خودمختاری اور خوشحالی کے لیے تھی، اس ملک میں پالتو جماعتوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ تاریخی وطنوں کی حیثیت ختم کی جائے۔