• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے پنجاب بھر میں بلدیاتی ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرے

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں حکومت پنجاب کی جانب سے منظور کردہ بلدیاتی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، سیکرٹری جنرل اقبال خان سمیت ضلعی اُمراء نے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے گجرات میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا حکمرانوں کے اس عمل سے ہارس ٹریڈنگ میں اضافہ اور پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کے ایمان اور ضمیر کی منڈی لگے گی، اپنے آپ کو سیاسی جماعت کہنے والی مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتیں بلدیاتی الیکشن کیو ں غیر جماعتی بنیادوں پر کروانا چاہتی ہیں؟ جبکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے چیئر مین کا انتخاب عوام کے ووٹوں کی بجائے کونسلروں کے ووٹ سے کروانا چاہتے ہیں، ضلع کونسلوں کا نظام ختم کر کے ڈپٹی کمشنر کو مختار کل منایا گیا اسی طرح سے وہ محکمے جو ماضی میں ضلعی حکومتوں کے ماتحت ہوا کرتے تھے انہیں پہلے ہی اتھارٹیز بنا کر صوبائی حکومتوں نے ان پر قبضہ جما لیا ہے،انہوں نے کہا بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے راستے میں رکاوٹ حکمرانوں ہوں یا بیوروکریسی ان کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید