خانپور مہر(نامہ نگار) خانپورمہر کے گاؤں ناڑی گڈانی میں گڈانی براری کے دو فریقین میں رشتہ کے تنازعہ پر جاری دیرنیہ دشمنی میں تین افراد قتل، مقتولین میں دونوں فریقین کے سالہ ناڑی گڈانی، 20 سالہ ظفر گڈانی اور غلام محمد گڈانی شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق: خانپور مہر کے گاوں ماڑی گڈانی میں گڈانی برادری کے دو فریقین میں رشتہ تنازعہ پر جاری دیرینہ دشمنی پر گڈانی برادری کے مسلح افراد نے گاؤں ناڑی گڈانی پر حملہ کر کے دو افراد ناڑی گڈانی اور ظفر گڈانی کو قتل کر دیا جس کے بعد جوابی حملے میں فائرنگ سے ایک شخص غلام مصطفی قتل ہوا جس کے بعد دونوں فریقین میں مسلح تصادم سے علاقے میں کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ علاقے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں لگائی گئی ہے پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد مقدمے کا اندراج کیا جائے گا۔