• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 3 ماہ کے دوران 41.9 فیصد کم بارشیں ریکارڈ

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران معمول سے 41.9 فیصد کم بارش ریکارڈ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سات اضلاع میں خشک سالی کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں معمول سے 41.9 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے تین ماہ کے دوران بلوچستان میں صرف 8.6 ملی میٹر بارش ہوئی جو معمول کے 14.8 ملی میٹر سے نمایاں طور پر کم ہے جب کہ صوبے میں درجہ حرارت بھی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ اوسط سے زیادہ رہا۔محکمہ موسمیات کی خشک سالی ایڈوائزری (پری الرٹ) رپورٹ کے مطابق مئی سے نومبر 2025 کے دوران مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں بارشوں کی کمی مزید بڑھ گئی ہے جب کہ مسلسل خشک دنوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو خشک سالی کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے دوران متعلقہ علاقوں میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس سے کوئٹہ ،چاغی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللہ، اور واشک میں خشک سالی کی صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید