نئی دہلی (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیکریٹری بی سی سی آئی اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کی جانب سے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لاہور میں پی سی سی کی جانب سے 19 جولائی کو اس متعلق منعقدہ تقریب سے قبل ہی جے شاہ نے سوشل میڈیا پر شیڈول جاری کرکے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس طرح چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے حساب چکتا کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈربن میں آئی سی سی اجلاس کے دوران ملاقات کے بعد پی سی بی نے کہا تھا کہ جے شاہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے ، اس کا جواب جے شاہ نے اگلے ہی دن تردید کی صورت میں دیا تھا۔