کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر صدر الدین شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی‘ ملاقات میں سیاسی صورتحال‘تمام اسٹیک ہولڈرز کے کردار ،صوبہ کے مفاد کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت و اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ صوبہ کی سیاست میں پیر پگارا کے خاندان اور مسلم لیگ فنکشنل کا اہم کردار ہے‘ دریں اثنا کامران خان ٹیسوری سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی‘ ملاقات میں شہر قائد کے لئے بلدیہ عظمی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔