• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع مسلم رہنما انجم چوہدری پر دہشتگردی کے 3 الزامات پر فرد جرم

لندن (جنگ نیوز) متنازع مسلم رہنما انجم چوہدری پر میٹروپولیٹن پولیس نے دہشت گردی کے تین الزامات کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔ 56 سالہ انجم چوہدری کو گزشتہ ہفتہ گرفتار کیا گیا تھا۔ انجم چوہدری پر کالعدم تنظیم کی رکنیت لینے، تنظیم کی حوصلہ افزائی کیلئے اس سے خطاب کرنے اور ٹیررازم ایکٹ 2000 کی سیکشن 56 کے خلاف دہشت گرد تنظیم کو ہدایت دینے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ انجم چوہدری کے علاوہ خالد حسین پر بھی کالعدم تنظیم کی رکنیت لینے کا الزام پیر کو عائد کیا گیا۔ 28 سالہ خالد حسین کو گزشتہ ہفتہ برطانیہ پہنچنے پر ہیتھرو ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انجم چوہدری کو مشرقی لندن سے گرفتار کیا گیا تھا اور اتوار کو ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو ٹیررازم ایکٹ 2000 کی سیکشن 41 کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔ دونوں کو پیر کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں بھی پیش کیا گیا۔