• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت کے خطرات، 4 بڑے امریکی اداروں نے گروپ بنا لیا

سان فرانسسکو (اے ایف پی) مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے چار امریکی رہنماؤں نے گزشتہ روزایک صنعتی گروپ کی تشکیل کا اعلان کیا جو ٹیکنالوجی کے جدید ورژن سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے وقف ہے۔

اینتھروپک، گوگل، مائیکروسافٹ، اور چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے کہا کہ نیا تشکیل کردہ فرنٹیئر ماڈل فورم اپنے اراکین کی مہارت سےمصنوعی ذہانت کے خطرات کو کم کرنے اور صنعت کے معیارات کو سپورٹ کرنے کا کام لے گا۔کمپنیوں نے ایک باہم، قانون سازوں اور محققین کے ساتھ بہترین طریقوں کے اشتراک کا عہد کیا۔ 

فرنٹیئر ماڈلزبڑے پیمانے پر مشین لرننگ پلیٹ فارمز کی ترقی کا حوالہ دیتا ہے جومصنوعی ذہانت کو نفاست کی نئی سطحوں پر لے جاتے ہیں، اور ان میں ایسی صلاحیتیں بھی ہیں جو خطرناک ہو سکتی ہیں۔

مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ نے ایک بیان میں کہاکہ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ محفوظ اور انسانی کنٹرول میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مصنوعی ذہانت کو ذمہ داری سے آگے بڑھانے اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹیک سیکٹر کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے تاکہ اس سے پوری انسانیت کو فائدہ ہو۔

اہم خبریں سے مزید