• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے سوا ملک بھر کیلئے، بجلی ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 81پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے ، یہ اضافہ ڈسکوز کےجون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا،نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی، ڈسکوز کےجون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے گزشتہ روز نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوئی ۔
اہم خبریں سے مزید